ابتدائی تفتیش: سانحہ ساہیوال میں سی ٹی ڈی اہلکار قتل کے ذمہ دار قرار - geo news urdu

geo news urdu 24 hour update to with with all news like news headlines, trending topics, news headlines, world news now, world news headlines, geo urdu newspapers, geo newspaper, world news headlines, pakistan news headlines

Post Top Ad

Business

Monday, January 21, 2019

ابتدائی تفتیش: سانحہ ساہیوال میں سی ٹی ڈی اہلکار قتل کے ذمہ دار قرار

لاہور: ساہیوال واقعے کی ابتدائی تفتیش میں قتل کا ذمہ دار سی ٹی ڈی اہلکاروں کو قرار دے دیا گیا۔
سانحہ ساہیوال کی ابتدائی تفتیش کے کچھ حقائق سامنے آ گئے ہیں جن کے مطابق محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا تاہم سی ٹی ڈی نے اس کیس میں پیشہ ورانہ غفلت کا مظاہرہ کیا۔

ذرائع کے مطابق واقعے میں مقتولین کو قتل کرنے کی ذمہ داری سی ٹی ڈی اہلکاروں پر ڈالی گئی ہے اور غفلت کے مرتکب سی ٹی ڈی اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیے جانے کا بھی امکان ہے۔
ملوث اہلکاروں کے نام سامنے آگئے
ذرائع کا کہناہے کہ آپریشن میں ملوث اہلکاروں کے نام بھی سامنے آگئے ہیں جن میں سب انسپکٹر صفدر حسین کی قیادت میں آپریشن کیا گیا جب کہ دیگر اہلکاروں میں احسن خان، محمد رمضان، سیف اللہ اور حسنین اکبر شامل ہی۔
ذرائع کے مطابق ساہیوال آپریشن کا ایک مقدمہ سب انسپکٹر صفدر حسین کی مدعیت میں بھی درج کیا گیا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم مکمل حقائق پر مبنی رپورٹ کل شام تک تیار کرلے گی۔
سانحہ ساہیوال

یاد رہے کہ 19 جنوری کی سہہ پہر سی ٹی ڈی نے ساہیوال کے قریب جی ٹی روڈ پر ایک گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں میاں بیوی اور ان کی ایک بیٹی سمیت 4 افراد جاں بحق ہوئے جب کہ کارروائی میں تین بچے بھی زخمی ہوئے۔
واقعے کے بعد سی ٹی ڈی کی جانب سے متضاد بیانات دیے گئے، واقعے کو پہلے بچوں کی بازیابی سے تعبیر کیا بعدازاں ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد مارے جانے والوں میں سے ایک کو دہشت گرد قرار دیا گیا ہے۔
تاہم میڈیا پر معاملہ آنے کے بعد وزیراعظم نے واقعے کا نوٹس لیا اور سی ٹی ڈی اہلکاروں کو حراست میں لے کر تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دی گئی۔

No comments:

Post a Comment

My Blog List

  • - Category: Nawaiwaqt Posted on: 21st Mar 2019 Location: Multan, Last Date to Apply: Apr 05, 2019 Education Required: Masters, Address: Office of Dr. ...
    6 years ago

Post Top Ad